ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

یوکرین پر روس کے فضائی حملوں میں راجدھانی کیف میں 23 افراد مارے گئے ہیں۔

 یوکرین کے شہر کیف میں روس کے حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔ کم از کم 48 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یوکرین کے حکام نے یہ جانکاری دی ہے۔

شہر میں زوردار دھماکے ہونے سے سات ضلعوں میں عمارتوں کو نقصان پہنچا، جن میں یوروپی یونین مشن اور  برٹش کونسل کا ہیڈ کوارٹر شامل ہے۔

بچاؤ ٹیمیں ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے لوگوں کو ڈھونڈنے کے لیے تلاش کی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کا اندیشہ ہے۔

کیف کی فضائی فوج نے اطلاع دی ہے کہ روس نے رات میں تقریباً 600 ڈرون اور 31 میزائل داغے، جو لڑائی شروع ہونے کے بعد سے اب تک کے سب سے بڑے حملوں میں سے ایک ہے۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے اِس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اِسے وحشیانہ اور عام شہریوں کی دانستہ ہلاکت قرار دیا ہے۔

اُدھر یوروپی یونین کی ترجمان نے کہا کہ کسی بھی سفارتی مشن کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے اور اِس حملے کے تناظر میں برسلز میں روس کے سفارتخانے کے ناظم الامور کو طلب کیا جا رہا ہے۔

روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اُس نے طویل دوری کے ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے یوکرین کے فوجی صنعتی کمپلکس میں فوج کے فضائیہ کے اڈوں اور کمپنیوں کے خلاف حملہ کیا۔ کریملن کے ترجمان Dmitry Peskov نے کہا ہے کہ روس اب بھی قیامِ امن بات چیت کا خواہشمند ہے لیکن ساتھ ہی انھوں نے لڑائی کے تعلق سے زور دے کر یہ بھی کہا کہ خصوصی فوجی کارررائی جاری ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔