ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 14, 2025 9:42 PM

printer

یوکرین نے کَل رات بھر، روس کے بہت سے علاقوں پر بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل حملے کئے ہیں

یوکرین نے کَل رات بھر، روس کے بہت سے علاقوں پر بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل حملے کئے ہیں۔ اِن حملوں میں روس کے ایک بڑے جنوبی شہر میں کم سے کم دو فیکٹریز کو نقصان پہنچا اور اسکولوں کو بند کرنا پڑا۔
میڈیا کی خبروں کے مطابق روسی فوجوں نے، 200 سے زیادہ یوکرینی ڈرونز اور امریکی ساخت کے پانچ ATACMS بیلسٹک میزائل کو مار گرایا۔ اطلاع ہے کہ کئی علاقوں میں پروازوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔اِسی دوران، روس کی وزارتِ دفاع نے کہا کہ اُس کی فوجوں نے Donetsk جمہوریہ میں، ینترناؤ گاؤں اور خرکوف علاقے میں کالی نوویو گاؤں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔