یوکرین نے رات بھر میں روس کے ساحلی شہر Novorossiysk میں ایک اہم تیل کے ٹرمنل پر حملہ کیا جس سے آگ بھڑک اُٹھی اور اصل بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا، حالانکہ دوسری جانب روس نے بھی کیف پر حملوں کی بھرمار کی۔ روس کی تیل برآمد کرنے والی سب سے بڑی سہولتوں میں سے اِس ٹرمنل کو یوکرین کی فوج نے ایک حملہ کرکے نشانہ بنایا، جس کا اعتراف دونوں ملکوں کے حکام نے کیا ہے۔ یوکرین کے جنرل اسٹاف نے کہا کہ اِس حملے نے بندرگاہ اور تیل کے ٹرمنل پر اہم بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا ہے، حالانکہ روس کے S-400 فضائی دفاعی نظام کا بھی استعمال کیا گیا تھا۔ Krasnodar Krai کے روسی گورنر Veniamin Kondaratiev نے یہ کہتے ہوئے اس حملے کی تصدیق کی ہے کہ گرائے گئے یوکرین کے ڈرونز کے ٹکڑے تیل کے ڈِپو پر گرے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ساحلی شہر پر یوکرین کے حملے میں کم سے کم چار افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ چار رہائشی عمارتیں اور دو نجی گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہنگامی صورتحال کا اعلان کردیا گیا ہے۔ روس کی وزارتِ دفاع نے کہا کہ اُس نے رات بھر میں یوکرین کے مجموعی طور پر 216 ڈرونز کے حملوں کو روکا ہے۔ اِسی کے ساتھ ساتھ، کیف پر روس کے فضائی حملوں کا ایک سلسلہ جاری رہا۔ مقامی حکام نے کہا کہ راجدھانی میں کم سے کم 7 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
Site Admin | November 15, 2025 9:41 PM
یوکرین نے روس کے ساحلی شہر Novorossiysk میں ایک بڑے تیل کے ٹرمنل پر حملہ کیا ہے۔ ماسکو نے ڈرونز اور میزائلوں کی بوچھار کرکے حملے کا جواب دیا