May 14, 2025 9:59 PM

printer

یوکرین اور روس کے وفود براہ راست امن مذاکرات کیلئے کل ترکی میں میٹنگ کریں گے

یوکرین اور روس پھر سے براہ راست امن مذاکرات کا آغاز کررہے ہیں۔ اس سے پہلے تین سال قبل دونوں ملکوں کے درمیان براہِ راست مذاکرات ہوئے تھے۔ یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلینسکی نے روس کے اپنے ہم منصب ولادیمیر پوتن سے فون پر بات کی۔ دونوں ممالک کے درمیان کل ترکیہ کے استبول میں جنگ کو ختم کرنے کے سلسلے میں ایک میٹنگ ہوگی۔ یہ بات چیت ماسکو کی جانب سے براہ راست مذاکرات کرنے کی تجویز پیش کرنے کے بعد ہورہی ہے۔

آج نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کریملن کے ترجمان Dmitry Peskov نے کہا کہ روسی وفد کل استنبول میں یوکرین کے وفد سے ملاقات کا منتظر ہوگا۔ تاہم کریملن نے یہ بتانے سے انکار کیا کہ کون لوگ اس وفد کا حصہ ہوں گے اور کیا صدر پوتن اس میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

جناب Peskov نے کہا کہ ماسکو کی نمائندگی کرنے والے افسران کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

بتایا جاتا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ماسکو اور کیف کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں شامل ہونے کیلئے اپنے دو سینئر ایلچی Steve Witkoff اور Keith Kellogg کو بھیجنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ اتوار کو دیر رات اپنے ایک خطاب میں روسی صدر ولادیمیر پوتن نے دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کی تجویز پیش کی تھی۔ ان کا یہ فیصلہ یوکرین اور یوروپی ممالک کی جانب سے ماسکو پر مکمل اور بلاشرط 30 دن کی جنگ بندی پر اتفاق کرنے کیلئے دباؤ دینے کے کچھ گھنٹے بعد سامنے آیا ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔