ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 26, 2025 9:31 AM | US Ukraine Deal

printer

یوکرین اور امریکہ نے ایک وسیع اقتصادی معاہدے سے متعلق فریم ورک سے اتفاق کیا ہے۔

یوکرین اور امریکہ نے ایک وسیع اقتصادی معاہدے سے متعلق فریم ورک سے اتفاق کیا ہے۔ اِس میں زمین سے، نایاب قسم کی معدنیات نکالا جانا بھی شامل ہے۔

یوکرین کے افسران نے، شناخت ظاہر نہ کیے جانے کی شرط پر بتایا کہ یوکرین کو امید ہے کہ اِس معاہدے سے، امریکہ کی طرف سے لگاتار فوجی مدد جاری رکھنے کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی، جس کی یوکرین کو فوری ضرورت ہے۔

اِس سلسلے میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی طرف سے کوئی فوری جواب نہیں ملا ہے۔

البتہ جناب ٹرمپ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یوکرین کے صدر وولودمیر زیلینسکی، ایک وسیع سمجھوتے پر دستخط کرنے کے لیے جمعے کو واشنگٹن جائیں گے۔

صدر ٹرمپ، ملک کے لیے ماضی کی فوجی اور دیگر قسم کی امداد کے بدلے، یوکرین کے معدنیاتی وسائل تک رسائی پر زور دیتا رہا ہے۔

البتہ زیلینسکی نے دلیل دی ہے کہ امریکہ کی طرف سے فراہم کی گئی یہ مدد، اعلان کردہ مقدار سے کافی کم ہے۔ انھوں نے یہاں تک کہہ دیا ہے، کہ وہ اپنے ملک کو فروخت نہیں کر سکتے۔

اِس سے پہلے روس کے صدر ولادی میر پتن نے کہا تھا کہ ان کا ملک، نایاب قسم کی معدنیات تک، امریکہ کو رسائی فراہم کرنے کی پیشکش کو تیار ہے، جِس میں یوکرین کے روس کے زیرِ قبضہ علاقے بھی شامل ہیں۔x