December 15, 2025 9:46 PM

printer

یوکرین، سلامتی سے متعلق مغربی گارنٹیوں کے بدلے نیٹو میں شمولیت کی یوکرین کی دعوے داری واپس لینے پر رضامند ہوگیا ہے۔ ساتھ ہی، یوکرین نے روس کو قطعۂ اراضی حوالے کرنے کے امریکی دبائو کو مسترد کردیاہے۔

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلینسکی، سلامتی سے متعلق مغربی گارنٹیوں کے بدلے نیٹو میں شمولیت کی یوکرین کی دعوے داری واپس لینے پر رضامند ہوگئے ہیں۔ تاہم انہوں نے روس کو قطعۂ اراضی حوالے کرنے کے امریکی دبائو کو مسترد کردیا۔ یہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب وہ جنگ کے خاتمے کے موضوع پر امریکی ایلچیوں سے بات کررہے ہیں۔