یونین پبلک سروس کمیشن نے معذور افراد کیلئے اپنے امتحانات کو اور زیادہ قابل رسائی بنانے کے لئے ایک اہم قدم اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ کمیشن اب اِس بات کو یقینی بنائے گا کہ ہر معذور امیدوار کو درخواست فارم میں اُس کی پسند کا مرکز الاٹ کیا جائے گا، جس کا کہ درخواست فارم میں ذکر بھی کیا گیا ہے۔ نفاذ کے عمل کے حصے کے طور پر UPSC ہر معذور اور غیر معذور امیدواروں کیلئے ہر مرکز کی موجودہ صلاحیت کو پہلے استعمال کرے گا۔ ایک بار جب ایک مرکز مکمل صلاحیت حاصل کرلے گا تو غیر معذور امیدوار کے لئے یہ دستیاب نہیں رہے گا لیکن پھر بھی معذور امیدوار اسے منتخب کر سکیں گے۔
UPSC نے مزید کہا کہ اضافی صلاحیت کے انتظامات بھی کیے جائیں گے تاکہ خود ہی معذور امیدوار اپنی امتحان کی صلاحیتوں سے محروم نہ رہ جائے۔x