July 15, 2025 9:28 PM

printer

یونیق آئیڈینٹی فکیشن سے متعلق بھارتی اتھارٹی UIDAI نے والدین اور سرپرستوں پر زور دیا ہے کہ وہ سات سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کیلئے لازمی بایومیٹرک اپ ڈیٹ کریں

یونیق آئیڈینٹی فکیشن سے متعلق بھارتی اتھارٹی UIDAI نے والدین اور سرپرستوں پر زور دیا ہے کہ وہ سات سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کیلئے لازمی بایومیٹرک اپ ڈیٹ کریں۔ ایک بیان میں UIDAI نے اُن بچوں کیلئے لازمی بایومیٹرک اپ ڈیٹ کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے جو سات برس کے ہوچکے ہیں اور آدھار میں اُن کے بایومیٹرک ابھی تک اپ ڈیٹ نہیں ہوئے ہیں۔
الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے کہا ہے کہ موجودہ رہنما خطوط کے تحت بعض وجوہات کے سبب پانچ سال سے کم عمر کے بچے کو اپنی انگلیوں کے نشانات اور اسکین فراہم نہیں کرنے ہوں گے۔ اس نے مزید کہا ہے کہ جب بچہ پانچ سال کا ہوجائے تو بایومیٹرک کو اپ ڈیٹ کرنا ہوتاہے اور اگر پانچ سے سات سال کی عمر کے درمیان میں کیا جائے تو یہ مفت ہے۔
موجودہ ضابطوں کے مطابق سات سال کی عمر کے بعد اگر لازمی بایومیٹرک اپ ڈیٹ نہیں کیا جاتا ہے تو آدھار نمبر کام کرنا بند کرسکتا ہے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔