September 27, 2025 9:39 PM

printer

یونیسکو نے ہماچل پردیش کے سرد صحرا کو نئے Biosphere Reserve کے طور پر تسلیم کیا ہے

ہماچل پردیش میں واقع سَرد صحرائی Biosphere ریزرو کو یونیسیکو کے Biosphere Reserves کے عالمی نیٹ ورک میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ اعلان، چین کے شہر ہانگزو میں ہونے والی Biosphere Reserves کی عالمی کانگریس میں کیا گیا، جو اِس خطے کی پائیدار ترقی کے ماڈل کے طور پر اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ بھارت کے مغربی ہمالیائی خطے میں واقع تقریباً 7 ہزار 770 مربع کلو میٹر کے رقبے پر محیط یہ بلند و بالا علاقہ، کھردُرے پہاڑی سلسلے، چراہ گاہوں اور نایاب جنگلاتی حیات کیلئے مشہور ہے، جن میں برفانی چیتا اور ہمالیائی ibex شامل ہیں۔ 2009 میں پہلی بار قومی Biosphere Reserves کے طور پر نامزد ہونے کے بعد یہ سرد صحرائی Reserves، اب عالمی نیٹ ورک میں شامل بھارت کا 13 واں علاقہ بن گیا ہے۔ اِس میں Pin Valley قومی پارک اور Kibber وائلڈ لائف سینکچری جیسے محفوظ علاقے شامل ہیں۔ اِس کے علاوہ یہاں تقریباً 12 ہزار افراد بھی رہائش پذیر ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔