یوم آزادی کی تقریبات کے حصے کے طور پر زندگی کے ہرشعبے سے وابستہ افراد ہر گھرترنگا مہم میں شامل ہو رہے ہیں۔ اس پہل کے تحت آج چنڈی گڑھ میں بھارتی فضائیہ کے Base Repair Depot نے ایک ترنگا بائیک ریلی کا اہتمام کیا۔ سینئر افسران اور فضائیہ کے جانباز پُرجوش انداز سے اِس ریلی میں شامل ہوئے جو مادرِ وطن کیلئے اپنے پختہ عزم کی علامت قومی پرچم لئے ہوئے تھے۔ پُنے میں بھی CRPF کے گروپ سینٹر پر ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ چنئی میں بھی ایک اور ہرگھر ترنگا ریلی ہوئی جس میں ملک کی تعمیر کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس پہل کے تحت حکومت نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ جمعہ کو یوم آزادی تک اپنے گھروں اور اداروں پر قومی پرچم لہرائیں۔
Site Admin | August 12, 2025 9:38 PM
یوم آزادی کی تقریبات کے حصے کے طور پر زندگی کے ہرشعبے سے وابستہ افراد ہر گھرترنگا مہم میں شامل ہو رہے ہیں
