صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے 76 ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر مسلح افواج اور مرکزی مسلح پولیس دستوں کے 93 اہلکاروں کو بہادری کے ایوارڈس کی منظوری دی ہے، جن میں سے گیارہ بعد از مرگ عطا کیے جائیں گے۔ بہادری کے اِن ایوارڈس میں ایک بعد از مرگ سمیت 2 کیرتی چکر، تین بعد از مرگ سمیت 14 شوریہ چکر، ایک Bar to Sna میڈل، 7 بعد از مرگ سمیت 66 سینا میڈل، 2 نو سینا میڈل اور 8 وایو سینا میڈل شامل ہیں۔ میجر منجیت اور نائک دلاور خان کو بعد از مرگ، کیرتی چکر سے سرفراز کیا گیا ہے۔ کیرتی چکر، میدانِ جنگ کے علاوہ دلیری، شجاعت کا مظاہرہ کرنے یا اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کیلئے عطا کیا جاتا ہے۔ صدر جمہوریہ نے مسلح افواج اور دیگر اہلکاروں کیلئے 305 دفاعی میڈلس کی بھی منظوری دی ہے۔
اِن میں 30 پَرم وششٹ سیوا میڈل، 5 اُتم یودھ سیوا میڈل، 57 اَتی وششٹ سیوا میڈل، 10 یودھ سیوا میڈل، 43 سینا میڈل، 8 نوسینا میڈل، 15 وایو سینا میڈل، ایک Bar to Sena میڈل، چار Bar to Vishisht سیوا میڈل اور 132 وششٹ سیوا میڈل شامل ہیں۔
Site Admin | January 25, 2025 9:22 PM
یومِ جمہوریہ 2025 سے ایک دن قبل 93 مسلح افواج کے اہلکاروں کو 11 بعد از مرگ اور 305 دفاعی اعزازات سمیت شجاعتی ایوارڈس کی منظوری دی گئی ہے
