September 15, 2025 9:51 PM

printer

یومِ آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے نئے دور کی GST اصلاحات کا اعلان کیا تھا

یومِ آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے نئے دور کی GST اصلاحات کا اعلان کیا تھا۔ اصلاحات کا یہ نظریہ اس ماہ کی 3 تاریخ کو، اس وقت حقیقت کی شکل اختیار کرگیا، جب GST کونسل نے شہریوں کی زندگیوں کو آسان بنانے کیلئے کئی شعبوں میں ٹیکس کی شرحوں میں کمی کردی۔ آج ہم کچھ ایسی اشیاء پر نظر ڈالتے ہیں، جس میں GST کم کرکے 12 فیصد سے 5 فیصد کردی گئی ہے۔
نئے دور کے GST اصلاحات کے اقدام کے تحت، حکومت نے کئی شعبوں کے بڑے ٹیکس شرحوں میں کمی کرکے عام لوگوں کے زندگیوں کو آسان کردیا ہے۔ خاص طور سے کھیلوں کے سامان، دستانے، کھیلوں کے کِٹس ، عام جسمانی ورزش کے آلات اور ماہی گیری وغیرہ میں GST کم کرکے 12 فیصد سے 5 فیصد کردی گئی ہے۔ اس قدم سے نہ صرف اِن سامانوں تک لوگوں کی رسائی میں آسانی ہوگی بلکہ بچپن کے اوائل کے دنوں میں کھیلوں سے سیکھنے کے عمل کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی۔ ہمارے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے رانچی کے مقامی باشندے نے کہا کہ یہ قدم کھیلوں کے شائقین کیلئے کافی حوصلہ افزا ہے۔
کونسل نے زراعت پر مبنی لکڑی کی مصنوعات، جیسے کہ بانس کے فرش ، بیرل ، ویٹ اور لکڑی کے ٹب وغیرہ پر GST گذشتہ 12 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کردیئے ہیں، جس سے لکڑی کے مصنوعات کافی بڑھاوا ملے گا۔ تہواروں کے آغاز سے پہلے نئے دور کی GST اصلاحات کے اعلان سے عام لوگوں کے بوجھ میں کمی آئے گی اور ملک کی معیشت کو فروغ حاصل ہوگا۔ ٹیکس کی نئی شرحیں اس ماہ کی 22 تاریخ سے نافذ ہوں گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔