September 16, 2025 9:43 PM

printer

یومِ آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے نئے دور کی GST اصلاحات کا اعلان کیا تھا

یومِ آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے نئے دور کی GST اصلاحات کا اعلان کیا تھا۔ اصلاحات کا یہ نظریہ اس ماہ کی 3 تاریخ کو، اس وقت حقیقت کی شکل اختیار کرگیا، جب GST کونسل نے شہریوں کی زندگیوں کو آسان بنانے کیلئے کئی شعبوں میں ٹیکس کی شرحوں میں کمی کردی۔ آج ہم زرعی شعبے، خاص طور پر ٹریکٹروں کے سلسلے میں کی گئی اصلاحات پر ایک نظر ڈال رہے ہیں۔
اگلے مرحلے کی GST اصلاحات سے حکومت نے، ٹریکٹروں اور اُن کے کَل پُرزوں پر عائد ٹیکسوں میں کمی کرکے، کسانوں کو ایک بڑی راحت فراہم کی ہے۔ حکومت نے ٹریکٹروں، فصل کاٹنے کی مشینوں اور کھاد ڈالنے کی مشینوں جیسے زرعی سامان پر عائد 12 فیصد GST کو کم کرکے پانچ فیصد کردیا ہے، جو زراعت کے شعبے میں ایک اہم قدم ہے۔ ٹریکٹر کے کَل پُرزوں میں بھی GST کو کم کرکے پانچ فیصد کردیا گیا ہے۔ اِن کَل پُرزوں پر پہلے 18 فیصد GST عائد تھا۔
جموں وکشمیر کے، زراعت اور باغبانی سے متعلق سامان کے کاروباری اعجاز احمد نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، GST اصلاحات کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اِس قدم سے جدید زرعی اوزاروں کے استعمال میں اضافہ ہوگا۔GST کی اِن اصلاحات سے کسانوں پر سے مالی بوجھ کم ہوگا، کیونکہ لازمی سامان کی قیمت میں کمی آجائے گی نیز اِن اصلاحات سے زرعی پیداوار کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ ٹیکس کی یہ نئی شرحیں اِس مہینے کی 22 تاریخ سے لاگو ہوں گی۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔