August 3, 2025 2:58 PM

printer

یومِ آزادی کی تقریبات سے قبل دلّی پولیس نے شہر میں احتیاطی سکیورٹی اقدامات کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے، قومی راجدھانی میں اِس مہینے کی 16 تاریخ تک Sub-conventional Aerial Platforms کی پرواز کو ممنوع قرار دیا ہے

یومِ آزادی کی تقریبات سے قبل دلّی پولیس نے شہر میں احتیاطی سکیورٹی اقدامات کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے، قومی راجدھانی میں اِس مہینے کی 16 تاریخ تک Sub-conventional Aerial Platforms کی پرواز کو ممنوع قرار دیا ہے۔ اِس سلسلے میں دلّی کے پولیس کمشنر SBK Singh نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے۔ اِن میں پیرا گلائیڈرس، پیرا موٹرس، Hang Gliders، ڈرون، Quadcopters یا ہوائی جہاز سے Para-Jumping شامل ہے۔
مذکورہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اِس طرح کی اطلاع ہے کہ بعض مجرمانہ اور سماج دشمن عناصر یا بھارت کے خلاف کام کرنے والے دہشت گرد اِس طرح کے وسیلے استعمال کرسکتے ہیں، جن سے عام لوگوں، ممتاز شخصیات اور اہم تنصیبات کو خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔