یومِ آزادی کی تقریبات سے قبل، دلّی پولیس نے شہر میں احتیاط کے طور پر سکیورٹی اقدامات کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس ماہ کی 16 تاریخ تک قومی راجدھانی میں ذیلی روایتی ہوائی پلیٹ فارمز کی پروازوں کو ممنوع کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں کل دلّی پولیس کے کمشنر SBK سنگھ کی طرف سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کچھ ایسی اطلاعات ملی ہیں کہ کچھ جرائم پیشہ لوگ، سماج دشمن عناصر یا بھارت کے دشمن دہشت گردوں،  پیرا گلائیڈرس، پیرا موٹرس، ہینگ گلائیڈرس، UAV اور    غیر انسانی طیارہ نظام، مائیکرو لائٹ طیاروں، ہاٹ ایئر Balloons، چھوٹے سائز کے طاقتور طیارے، Quad کوپٹرس یا طیاروں سے پیرا جمپنگ کے ذریعے ذیلی روایتی ہوائی پلیٹ فارمز کا استعمال کر کے عام لوگوں، معزز شخصیتوں اور اہم تنصیبات کی سلامتی کے لیے خطرہ پیدا کر سکتے ہیں۔

قومی راجدھانی کے حدود میں اس طرح کے ایرئل پلیٹ فارم کی پروازیں بھارتیہ نیائے سنہیتا کی دفعہ 323 کے تحت قابلِ سزا مانی جائے گی۔×