ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

یوروپی یونین EU کے سینئر مذاکراتکاروں کی ایک ٹیم نے بھارت کا دورہ کیا۔

یوروپی یونین EU کے سینئر مذاکراتکاروں کی ایک ٹیم نے بھارت کا دورہ کیا۔ اِس دورے کا مقصد، مجوزہ بھارت-EU یوروپی یونین آزاد تجارتی سمجھوتے پر بھارتی فریقوں کے ساتھ بات چیت کرنا تھا۔ ایک ہفتہ طویل یہ مذاکرات اس مہینے کی 3 تاریخ کو شروع ہوئے تھے، جو کل ختم ہوئے ہیں۔

تجارت اور صنعت کی وزارت نے بتایا کہ اس دوران ایک جامع، متوازن اور باہمی مفاد کے تجارتی سمجھوتے پر  تبادلہئ خیال کیا گیا۔ اِن مذاکرات میں کئی شعبوں پر بات چیت کی گئی، جس میں اشیاء، خدمات، سرمایہ کاری، تجارت، پائیدار ترقی، خطّے کے ضابطوں اور تجارت میں تکنیکی رکاوٹیں شامل ہیں۔×