یوروپی یونین کے ملکوں نے جنوری 2028 سے روسی توانائی کی تمام برآمدات پر پابندی عائد کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ لگزمبرگ میں کَل ایک میٹنگ کے دوران یوروپی یونین کے ملکوں کے توانائی محکمے کے وزیروں نے ضابطوں کے ایک مسودے کے حق میں ووٹ دیا جو یوروپی یونین کے ملکوں کو روس کی جانب سے پائپ لائن کے ذریعے سپلائی کئے جانے والے تیل اور رقیق کی گئی قدرتی گیس دونوں پر نافذ العمل ہوگا۔روس-یوکرین جنگ کے بعد یوروپی یونین کے لیڈروں نے 2022 میں دستخط شدہ Versailles Declaration کے ایک حصے کے طور پر روس کے روایتی ایندھن پر اپنے منحصر ہونے کو مرحلے وار طریقے سے ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔حالیہ برسوں میں روس سے یوروپی یونین کو درآمد کئے جانے والے گیس اور تیل دونوں میں ہی خاصی حد تک کمی آئی ہے۔2025 میں تیل کی درآمد کم ہوکر تین فیصد سے نیچے رہ گئی ہے، جبکہ روسی گیس کی یوروپی یونین میں درآمد 2025 میں اندازاً 13 فیصد کے قریب ہے۔
Site Admin | October 21, 2025 9:26 PM
یوروپی یونین کے ملکوں نے جنوری2028 سے روس کے تیل اور گیس کی تمام درآمدات پر پابندی عائد کرنے سے اتفاق کیا ہے