یورپی کمیشن کی صدر Ursula Von Der Leyen نے کہا ہے کہ بھارت اور یورپی یونین، آزادانہ تجارتی سمجھوتے، FTA پر دستخط کرنے کے بالکل قریب ہیں۔ انہوں نے اِسے سبھی سمجھوتوں میں انتہائی اہم سمجھوتہ قرار دیا۔Davos میں آج ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ Von Der Leyen نے کہا کہ وہ Davos کے بعد اگلے ہفتے کے آخر میں بھارت کا سفر کریں گی۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی کچھ کام باقی ہے۔ محترمہ Von Der Leyen کے مطابق آزادانہ تجارتی معاہدہ، 2 ارب لوگوں کیلئے بازار تیار کرے گا، جو عالمی GDP کا تقریباً ایک چوتھائی ہے۔ محترمہ Von Der Leyen نے مزید کہا کہ یوروپ، لاطینی امریکہ سے لے کر بھارت-بحر الکاہل اور اُس سے پَرے آج کے ترقی کے مراکز اور صدی کے اقتصادی پاور ہاؤسز کے ساتھ کاروبار کرنا چاہتا ہے۔
یورپی کونسل کے صدر اینٹونیو کوسٹا اورVon Der Leyen، 25 سے 27 جنوری تک بھارت کے سرکاری دورے پر رہیں گے۔ یہ شخصیات، بھارت-یورپی یونین چوٹی کانفرنس کی مشترکہ صدارت سے پہلے، یومِ جمہوریہ تقریبات کے مہمانانِ خصوصی ہوں گی۔
Site Admin | January 20, 2026 9:48 PM
یوروپی یونین کی سربراہ نے کہاہے کہ بھارت اور یوروپی یونین FTA پر دستخط کرنے کے کافی قریب ہیں