ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 18, 2025 9:46 PM

printer

یوروپی یونین نے روس کے خلاف پابندیوں کے نئے پیکیج کو منظوری دی ہے، اِن میں بینکنگ، توانائی اور فوجی و صنعتی شعبے شامل ہیں

یورپی یونین نے روس کے خلاف یوکرین کے ساتھ اس کے تنازعہ کے سبب 18 ویں پابندیوں کے پیکیج پر ایک معاہدہ کیا ہے، جس میں بینکنگ، توانائی اور فوجی و صنعتی شعبوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس میں تیل کی قیمت کی زیادہ سے زیادہ حد بھی شامل ہے۔ اس کا مقصد روس کی تیل اور توانائی کی صنعت کو مزید نقصان پہنچانا ہے۔ یوروپی کمیشن کی صدرUrsula von der Leyen نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ پابندیاں، روس کی جنگی طاقت کو کم کریں گی اور یہ موجودہ تنازعہ کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔ پابندیوں کے پیکج میں روس کی نورڈ اسٹریم گیس پائپ لائنز سے متعلق لین دین پر پابندی اور روس کے مالیاتی شعبے پر اضافی پابندیاں بھی شامل ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔