یووپی یونین اور میکسیکو نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے آئندہ یکم اگست سے درآمدات پر 30 فیصد محصول عائد کرنے کی دھمکی پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ یوروپی یونین کی سربراہ Ursula Von Der leyen نے دھمکی دی ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو مناسب جوابی کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب میکسیکو نے ٹرمپ کے معاہدے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے تنقید کی ہے اور زور دے کر کہا ہے کہ اس کی خود مختاریت سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ دونوں لیڈران نے کہا کہ وہ امریکہ کے ساتھ بات چیت جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ اس ہفتے ٹرمپ نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ اگلے مہینے سے جاپان، جنوبی کوریا، کینیڈا اور برازیل سے امریکہ آنے والی اشیاء پر نئے محصولات نافذ ہوں گے۔ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی امریکی شراکت دار نے بھی جوابی کارروائی کا فیصلہ کیا تو وہ مزید محصول عائد کریں گے۔
Site Admin | July 13, 2025 9:42 PM
یوروپی یونین نے اپنی برآمدات پر 30 فیصد محصول عائد کرنے کی، ٹرمپ کی دھمکی پر افسوس ظاہر کیا ہے