یوروپی یونین سے وابستہ ملکوں کے رہنما، اِس جمعرات کو ایک ہنگامی سربراہ کانفرنس منعقد کریں گے۔ یوروپی کمیشن کے ترجمان Olof Gill نے بتایا کہ اِس میٹنگ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیان کردہ، گرین لینڈ کو قبضے میں لینے کی خواہش سے مربوط محصولات کی، امریکی دھمکیوں پر توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یوروپی یونین، محصولات کی دھمکیوں کے بارے میں ہر سطح پر امریکہ کے ساتھ بات چیت کررہی ہے اور یہ بلاک، اپنے اقتصادی مفادات کے تحفظ کیلئے ہر ممکن قدم اُٹھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ محصولات عائد کیے گئے تو بلاک اِس کا جواب دینے کیلئے تیار ہے۔
اِس سے پہلے EU کے سفیروں نے ایک ہنگامی اجلاس کیلئے پچھلے اتوار کو برسلز میں میٹنگ کی تھی۔
اِس بات چیت میں امریکہ کی طرف سے محصولات کی دھمکیوں اور اِس کے ممکنہ جوابات پر تبادلہئ خیال کیا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ کو قومی سلامتی کیلئے گرین لینڈ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے خبردار کی تھا کہ اگر اِس سلسلے میں کوئی معاہدہ نہ ہوا تو محصولات عائد کردیے جائیں گے۔