January 18, 2026 9:55 PM

printer

یوروپی یونین، گرین لینڈ معاملے پر امریکی صدر ٹرمپ کے محصولات کے بعد، آج رات بریسلز میں ہنگامی میٹنگ کرے گی

یوروپی یونین EU آج رات برسلز میں ایک ہنگامی میٹنگ طلب کرے گی۔ یہ میٹنگ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے گرین لینڈ کو امریکہ کی طرف سے امکانی طور پر قبضے میں لئے جانے کی مخالفت کرنے پر آٹھ یوروپی ملکوں پر محصولات عائد کرنے کے اعلان کے تناظر میں کی جارہی ہے۔ یوروپی یونین کے سبھی 27 رکن ملکوں کے سفیر، اِس معاملے پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اس سے پہلے ٹرمپ نے Truth سوشل پر ایک پوسٹ میں اعلان کیا تھا کہ ڈنمارک، ناروے، سویڈن، فرانس، جرمنی، برطانیہ اور نیدرلینڈس پر اگلے مہینے کی پہلی تاریخ سے 10 فیصد محصول عائد کردیا جائے گا۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ یکم جون سے یہ محصول بڑھ کر 25 فیصد ہوجائے گا اور یہ اضافہ اُس وقت تک جاری رہے گا جب تک گرین لینڈ کو امریکہ کے ہاتھوں فروخت نہیں کردیا جاتا۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔