یوروپی کمیشن کی نائب صدر اور یوروپی یونین کی خارجی امور نیز سلامتی پالیسی کی اعلیٰ نمائندہ Kaja Kallas آج صبح اپنے پہلے سرکاری دورے پر بھارت پہنچ گئی ہیں۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ یہ دورہ بھارت- یوروپی یونین دفاعی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کا ایک موقع ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ محترمہ Kallas کے اس دورے سے بھارت اور یوروپی یونین کے درمیان اعلیٰ سطح کی لگاتار مصروفیات کو رفتار ملے گی۔
یوروپی یونین کی خارجی پالیسی کی سربراہ کا یہ دورہ یوروپی کمیشن کی صدر اُرسلا فون ڈیر Leyen اور یوروپی کونسل کے صدر انتونیو کوستا کے بھارت کے دورے سے پہلے ہورہا ہے۔ اُرسلا فون ڈیر Leyen اور انتونیو کوستا دونوں رہنما پیر کو یومِ جمہوریہ تقریبات میں مہمانانِ خصوصی ہوں گے۔×