January 21, 2026 4:12 PM | EU Chief FTA

printer

یوروپی کمیشن کی صدر Ursula von der Leyen نے کہا ہے کہ بھارت اور یوروپی یونین آزادانہ تجارت کا تاریخی سمجھوتہ کرنے کے قریب ہیں، جس سے عالمی کامرس اور سپلائی نظام کو نئی جہت مل سکتی ہے

یوروپی کمیشن کی صدر Ursula von der Leyen نے کہا ہے کہ بھارت اور یوروپی یونین آزادانہ تجارت کا تاریخی سمجھوتہ کرنے کے قریب ہیں، جس سے عالمی کامرس اور سپلائی نظام کو نئی جہت مل سکتی ہے۔ Davos میں عالمی اقتصادی فورم میں عالمی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے یوروپی کمیشن کی صدر نے مجوزہ تجارتی سمجھوتے کو سب سے اہم معاہدہ قرار دیا۔ یوروپی کمیشن کی صدر نے کہا کہ Davos میں عالمی اقتصادی فورم کی میٹنگ کے بعد وہ بھارت کا دورہ کریں گی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ابھی بہت کام کیا جانا باقی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سمجھوتہ دو ارب افراد کیلئے مارکیٹ تیار کرے گا۔

محترمہ Von der Leyen اور یوروپی کونسل کے صدر Antonio Costa اس مہینے کی 25 تاریخ سے 27 تاریخ تک بھارت کے سرکاری دورے پر رہیں گے اور یہ دونوں رہنماء یومِ جمہوریہ تقریبات میں مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ اس کے بعد وہ بھارت-یوروپی یونین سربراہ میٹنگ کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے۔×