February 27, 2025 3:12 PM

printer

یوروپی کمیشن کی صدر ارسلا وون ڈیر لین آج سے بھارت کا دو روزہ دورہ کریں گی

یوروپی کمیشن کی صدر Ursula Von Der Leyen آج سے بھارت کا دو روزہ دورہ کریں گی۔ صدر Leyen کا یہ بھارت کا تیسرا دورہ ہوگا۔ وہ آج شام وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے ملاقات کریں گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کل محترمہ Leyen کے ساتھ وفد سطح کی بات چیت کریں گے۔ بھارت اور یوروپ کے درمیان سال 2004 سے کلیدی ساجھیداری قائم ہے اور مختلف شعبوں میں اُن کے دو طرفہ تعلقات میں وسعت پیدا ہوئی ہے اور مستحکم ہوئے ہیں۔ صدر Von Der Leyen اور EU کالج آف کمشنرس کے اِس دورے سے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی راہ ہموار ہوگی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔