یوروپی کمیشن کی صدر Ursula Von Der Leyen کَل سے بھارت کا دو دن کا دورہ کریں گی۔ یہ صدر Leyen کا بھارت کا تیسرا دورہ ہوگا۔ وہ کل شام وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے ملاقات کریں گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو یوروپی کمیشن کی صدر کے ساتھ وفد کی سطح کی بات چیت کریں گے۔ بھارت اور یوروپ، 2004 سے اہم نوعیت کے ساجھیدار ہیں اور اُن کے دو طرفہ تعلقات مختلف شعبوں میں وسیع اور مستحکم ہوئے ہیں۔ صدر Von Der Leyen اور EU کالج آف کمشنرس کے دورے سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ x
Site Admin | February 26, 2025 10:17 PM
یوروپی کمیشن کی صدر ارسلا وون دیر لیئن کَل سے بھارت کا دو دن کا دورہ کریں گی