یوروپی کمیشن کی صدر، روس اور تھائی لینڈ کو بھی غزہ پیس بورڈ میں شامل ہونے کی دعوت ملی ہے۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیس کوف اور تھائی لینڈ کی وزارت خارجہ نے اِس کی تصدیق کی ہے۔ یوروپی کمیشن نے اِس بات کی تصدیق کی ہے کہ کمیشن کی صدر Ursula Von Der Leyen کو ایک دعوت نامہ ملا ہے اور وہ غزہ کے معاملے پر دوسرے یوروپی رہنمائوں سے بات کریں گی۔اسی دوران، دائیں بازو کے رہنما اسرائیل کے وزیر خزانہ Bezalel Smotrich نے آج بورڈ آف پیس کو اسرائیل کیلئے ایک نامکمل سمجھوتہ قرار دے کر مسترد کردیا ہے اور اِسے تحلیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Site Admin | January 19, 2026 9:27 PM
یوروپی کمیشن کی صدر، روس اور تھائی لینڈ کو بھی غزہ پیس بورڈ میں شامل ہونے کی دعوت ملی ہے