ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 29, 2025 9:38 PM

printer

یوروپی پارلیمنٹ کی بین الاقوامی تجارت سے متعلق کمیٹی کے ایک وفد نے آج نئی دلّی میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے ملاقات کی

یوروپی پارلیمنٹ کی بین الاقوامی تجارت سے متعلق کمیٹی کے ایک وفد نے آج نئی دلّی میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے ملاقات کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ طرفین نے اِس بات پر تبادلہئ خیال کیا کہ بھارت اور یوروپی یونین کس طرح باہمی تال میل اور اشتراک و تعاون کو مزید وسعت دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اِس سے عالمی معیشت کو استحکام حاصل ہوگا اور جمہوری قوتوں کو مضبوطی فراہم ہوگی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت اور یوروپی یونین کے درمیان آزادانہ تجارت سے متعلق معاہدے کے جلدی مکمل ہوجانے سے مذکورہ مقاصد کا حصول ممکن ہوگا۔