January 6, 2026 9:39 PM

printer

یوروپی رہنمائوں نے گرین لینڈ پر قابض ہونے کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کو خارج کردیا ہے

یوروپی رہنمائوں نے آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ پر قابض ہونے کی دھمکی کو مسترد کردیا۔ اہم یوروپی ممالک کے رہنمائوں نے، جو آج پیرس میں ملاقات کر رہے ہیں، ایک مشترکہ بیان میں گرین لینڈ کی یہ کہتے ہوئے حمایت کی کہ قطبِ شمالی کا جزیرہ اُس کے عوام کا ہے۔ امریکی صدر کی ڈنمارک کے علاقے کو حاصل کرنے میں پھر دلچسپی کے پیش نظر یہ بیان سامنے آیا ہے۔ یہ مشترکہ بیان فرانس، برطانیہ، جرمنی، اٹلی، پولینڈ، اسپین اور ڈنمارک کے رہنمائوں نے جاری کیا۔ NATO نے بھی یہ واضح کردیا ہے کہ قطبِ شمالی کا خطہ ترجیحی ہے اور یوروپی اتحادی اِس سلسلے میں کوششیں تیز کر رہے ہیں۔ گرین لینڈ نے بار بار یہ کہا ہے وہ امریکہ کا حصہ ہونا نہیں چاہتا۔