January 19, 2026 2:50 PM

printer

یوروپی رہنماؤں نے گرین لینڈ اور ڈنمارک کی خودمختاری کیلئے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

یوروپی رہنماؤں نے گرین لینڈ اور ڈنمارک کی خودمختاری کیلئے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ اُنہوں نے اِس سلسلے میں یوروپ کے کلیدی اقتصادی اور سلامتی مفادات کا حوالہ دیا ہے۔ یوروپی کمیشن کی صدر Ursula Von Der Leyen نے ایکس پر کہا ہے کہ اُنہوں نے بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے ناٹو کے سکریٹری جنرل Mark Rutte اور فرانس، برطانیہ، جرمنی اور اٹلی کے رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کی۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ سبھی رہنما کلیدی اقتصادی اور سلامتی مفادات کے تحفظ کیلئے پختہ عزم کئے ہوئے ہیں۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ یوروپ اتحاد اور عزم کے ساتھ جواب دے گا۔

اِس کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ناٹو نے گرین لینڈ میں روسی خطروں کے بارے میں برسوں تک ڈنمارک کو خبردار کیا ہے، لیکن ڈنمارک نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ اب وقت آگیا ہے اور اِس بار کارروائی کی جائے گی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔