یوروپی یونین نے آج ایک روزہ ایمرجنسی مذاکرات کی شروعات کی۔ ان مذاکرات کا مقصد یوروپی یونین کی سکیورٹی کو مستحکم کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ یوکرین کی مکمل حفاظت کی جائے گی۔ جرمنی کے اگلے ممکنہ چانسلر Friedrich Merz اور چوٹی میٹنگ کے چیئرمین Antonio Costa نے Brussels میں بہت کم مدت میں یوروپ کے دفاعی نظام کو مضبوط کرنے کے طریقہ کار پر بات چیت کی۔ Merz نے دفاع پر ہونے والے خرچ کو بڑھانے کی خاطر تمام ممالک کے ذریعہ قرضہ لینے سے متعلق قوانین میں نرمی لانے کیلئے اس ہفتے کئی منصوبے پیش کئے۔ یوروپی پالیسی مرکز کے مفکرین نے کہا کہ امریکہ کی پالیسی میں حالیہ بدلاؤ کے مدنظر یوروپ کو دفاع سے متعلق اپنے ضروری معاملات کو سنبھالنا ہوگا۔
امریکہ نے یوکرین کے ساتھ خفیہ معلومات کے اشتراک اور فوجی امداد پر روک لگادی ہے۔ اس نے یہ فیصلہ یوکرین پر دباؤ بنانے کی ایک مہم کے تحت لیا ہے تاکہ اس کی حکومت روس کے ساتھ جاری جنگ کو ختم کرنے کیلئے وہائٹ ہاؤس کی جانب سے پیش کئے گئے منصوبہ کو تسلیم کرلے۔
Site Admin | March 6, 2025 9:42 PM
یوروپی رہنماؤں نے امریکہ کی جانب سے فوجی امداد روک دیئے جانے کے بعد یوکرین کی حمایت کیلئے ہنگامی میٹنگ کی