برطانیہ کے وزیر اعظم Keir Starmer لندن میں یوکرین کیلئے امریکی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی سمیت یوروپی رہنماؤں کی میزبانی کر رہے ہیں۔ میڈیا کی خبروں کے مطابق یوروپی رہنما، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر زیلنسکی کے درمیان Oval آفس میں بحث وتکرار کے بعد بحرِاوقیانوس خطے کے ملکوں کے بگڑتے ہوئے سکیورٹی تعلقات پر بھی بات چیت کر رہے ہیں۔ لندن میں ہونے والی میٹنگ میں فرانس اور جرمنی کے ساتھ ترکی، NATO اور یوروپی یونین سمیت پورے یوروپ کے رہنماؤں کو ایک منصفانہ اور پائیدار امن کے حصول کیلئے اکٹھا کیا گیا ہے۔ اس سے قبل، برطانوی وزیر اعظم Starmer نے کہا تھا کہ برطانیہ، فرانس اور یوکرین، امریکہ کو پیش کرنے کیلئے جنگ بندی کے منصوبے کا ایک مسودہ تیار کریں گے۔کَل اِسی سلسلے میں Starmer اور زیلنسکی نے روسی حملوں کے خلاف یوکرین کے دفاع کو تقویت فراہم کرنے کیلئے دو ارب 80 کروڑ ڈالر کے قرض کے معاہدے پر دستخط کئے۔
Site Admin | March 2, 2025 9:43 PM
یوروپی رہنماؤں اور یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی لندن میں یوکرین بحران اور بحرِ اوقیانوس خطے کے ملکوں کی سکیورٹی تعلقات کے سلسلے میں بات چیت کر رہے ہیں