کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ یوروپی آزاد تجارتی انجمن کے ممالک آئس لینڈ، Liechtenstein، ناروے اور سوئٹزرلینڈ کے ساتھ بدھ کے روز سے آزاد تجارتی معاہدہ FTA کا اطلاق ہوجائے گا۔ جناب گوئل نے مطلع کیا کہ ترقی یافتہ ممالک بھارت کے ساتھ FTA پر دستخط کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں جس نے پہلے ہی UAE، آسٹریلیا اور برطانیہ کے ساتھ ایسے معاہدے مکمل کرلئے ہیں۔ آج گریٹر نوئیڈا میں اترپردیش بین الاقوامی ٹریڈ شو کے مکمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے یہ بات کہی۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ امریکہ، یوروپی یونین، نیوزی لینڈ، عمان، پیرو اور چِلی بھی بات چیت کر رہے ہیں جبکہ قطر اور بحرین نے بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا بھارت کے زرِ مبادلہ کے ذخائر 700 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
Site Admin | September 29, 2025 9:46 PM
یوروپی آزاد تجارتی انجمن کے چار ممالک کے ساتھ بدھ کے روز سے آزاد تجارتی معاہدہ نافذ ہوجائے گا