October 20, 2025 2:29 PM

printer

یمن کے ساحل کے نزدیک LPG ٹینکر MV Falcon میں آگ لگنے کے واقعے میں 23 بھارتی ملاحوں کو بچالیا گیا ہے

یمن کے شہر عدَن کے ساحل کے نزدیک کیمرون کے پرچم بردار LPG ٹینکر MV Falcon میں آگ لگنے کے واقعے میں عملے کے 23 بھارتی اہلکاروں کو بچالیا گیا ہے۔ یہ واقعہ کَل اُس وقت پیش آیا جب یہ بحری جہاز جِبوتی جاتے ہوئے عدن کے کوئی 113 بحری میل جنوب مشرق میں گزر رہاتھا۔ ابتدائی اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ دھماکہ اتفاقیہ تھا، لیکن اصل وجہ کی چھان بین کی جارہی ہے۔ عملے کے دو اہلکار اب بھی لاپتہ ہیں، جبکہ ایک اہلکار کے بحری جہاز پر موجود ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
یوروپی یونین کی بحری فورس کے آپریشن Aspides کے مطابق شروع میں ہی عملے کے 24 اہلکار اس بحری جہاز سے باہر نکل آئے تھے اور اِن میں 23 بھارتی اہلکار تھے، جنہیں بچالیا گیا۔
یوروپی یونین کی بحری فورس کا آپریشن Aspides ایک دفاعی بحری کارروائی ہے، جسے بحرِ احمر اور خلیج عدن سے گزرنے والے سِویلین بحری جہازوں اور عملے کے اہلکاروں کا تحفظ کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔