ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

September 19, 2025 2:44 PM

printer

یمن کے حوثی گروپ نے، اسرائیلی شہروں پر میزائل اور ڈرون حملے کرنے کا دعوی کیا ہے

یمن کے حوثی گروپ نے اسرائیلی شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے ایک ہائپر سونِک بیلسٹک میزائل داغنے اور تین ڈرون بھیجنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ حوثی ذرائع کے مطابق میزائل Jaffa میں ایک فوجی تنصیب پر گرا، جبکہ ڈرونز نے Beer Sheva اور بندرگاہی شہر Eilat کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی دفاعی افواج نے کہا ہے کہ زیادہ تر پروجیکٹائل کو بیچ میں ہی روک دیا گیا، لیکن اُس نے تصدیق کی ہے کہ Eilat پر ایک ہوٹل پر ڈرون گرا، جس سے املاک کو نقصان پہنچا، لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تل ابیب سمیت اسرائیل کے وسطی علاقوں میں فضائی حملے کے سائرن بجنے لگے اور شہریوں نے جلد سے جلد محفوظ مقامات میں پناہ لی۔ اکتوبر 2023 سے غزہ جنگ کے شروع ہونے کے بعد سے حوثیوں نے باربار اسرائیل کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیل نے یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں پر فضائی حملے کرکے اس کا جواب دیا ہے۔