November 12, 2025 3:45 PM | CAQM Grap III

printer

ہوا کے معیار کے مزید خراب ہونے کی روک تھام کے سلسلے میں دلّی NCR میں GRAP کے تیسرے مرحلے کے تحت 9 نکات پر مشتمل اقدامات کا منصوبہ نافذ کیا گیا ہے۔

شہر میں ہوا کا معیار بہت خراب کے زمرے میں آنے کے بعد مرکز نے دلّی اور اس سے متصل علاقوں میں آلودگی سے نمٹنے کے سلسلے میں رفتہ رفتہ اقدامات سے متعلق منصوبے GRAP کے تیسرے مرحلے کو نافذ کردیا ہے۔ ہوا کے معیار کے بندوبست سے متعلق کمیشن کی جانب سے، اِس فیصلے کا پورے NCR میں فوری طور پر اطلاق ہوگا۔ GRAP کے تیسرے مرحلے کے حصے کے طور پر CAQM نے 9 نکات پر مشتمل اقدامات کا منصوبہ نافذ کیا ہے، جو خطے میں ہوا کے معیار کو مزید خراب ہونے سے روکنے کی ایک کوشش ہے۔

ہوا کے معیار سے متعلق اشاریے کے 401 اور 450 کے درمیان بہت خراب کے زمرے میں پہنچنے کے بعد تیسرے مرحلے کے تحت سخت پابندیاں نافذ کی جاتی ہیں۔

اِس کے تحت غیرضروری تعمیراتی کام اور انہدامی سرگرمیوں پر مکمل طور پر پابندی رہے گی۔ BS3 پیٹرول اور BS4 ڈیزل موٹر گاڑیوں پر بھی پابندی رہے گی۔ پتھر توڑنے کے کام اور کانکنی کی سبھی سرگرمیوں کو اِس وقت مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔

دلّی NCR میں ریاستی حکومت نے پانچویں جماعت تک کے طلباء کیلئے ہائبرڈ موڈ پر کلاسز کا آغاز کردیا ہے۔

 ریلوے، میٹرو کی تعمیر، ہوائی اڈوں، دفاع، صفائی ستھرائی اور صحت کی دیکھ بھال جیسے ضروری عوامی پروجیکٹوں کے سلسلے میں دھول مٹی اور کوڑے کرکٹ کے بندوبست سے متعلق سخت اقدامات کے تحت کام کاج کی اجازت ہوگی۔

دلّی سے آدرش کی رپورٹ کے ساتھ اردو خبروں کیلئے میں…

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔