ہوا کی کوالٹی کے بندوبست سے متعلق کمیشن CAQM نے این سی آر اور اِس کے آس پاس کے علاقوں میں ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ گاڑیوں سے نکلنے والی، مضرِ صحت گیسوں میں کمی لانے کیلئے بڑے پیمانے پر ایک کثیر رخی خاکہ تیار کیا جاسکے۔ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی وزارت نے ایک بیان میں بتایا کہ ماہر کمیٹی میں سرکردہ ماہر تعلیم، صحت کے ماہرین، گاڑیوں کے تحقیقی ادارے اور دیگر ماہرین شامل ہیں۔
یہ کمیٹی، گاڑیوں سے ہونے والی فضائی آلودگی پر قابو پانے کی غرض سے ضروری سمجھے جانے پر اضافی اقدامات کی بھی سفارش کرے گی۔ ماہر کمیٹی، دو مہینے کی مدت کے اندر اندر اپنی سفارشات پیش کر دے گی۔ کمیٹی کی پہلی میٹنگ، اِس ماہ کی 15 تاریخ کو ہوگی۔
Site Admin | December 12, 2025 10:05 PM
ہوا کی کوالٹی کے بندوبست سے متعلق کمیشن نے دلّی NCR میں گاڑیوں سے ہونے والی آلودگی پر قابو پانےکےمقصدسے ایک حکمت عملی تیار کرنے کیلئے، IIT مدراس کےپروفیسرکے تحت ماہر کمیٹی تشکیل دی ہے