ہنگری کے ناول نگار اور اسکرین رائیٹر Laszlo Karsznahorkal کو ادب کے شعبے میں نوبل انعام دیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسٹوک ہام کی سویڈش اکیڈمی میں قائم نوبل اکیڈمی نے آج اِس کا اعلان کیا۔ انھیں اپنے زبردست اور بصیرت انگیز ادبی کاموں کے اعتراف میں اِس انعام کا حقدار تسلیم کیا گیا ہے۔ وہ 12 لاکھ امریکی ڈالر کی رقم انعام کے طور پر حاصل کریں گے۔Laszlo مشکل اور پیچیدہ کتابیں لکھنے کیلئے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے ایک بار کہا تھا کہ ان کا کام پاگل پن کی حد تک حقیقت پر مبنی ہے۔ ان کا اندازِ تحریر گیرائی اور گہرائی پر مبنی ہے۔ ان کے حد درجہ طویل ہوتے ہیں جو کئی صفحات پر مشتمل ہوتے ہیں۔ ان کی کہانیاں ایک ہی جملے میں ایک کردار سے دوسرے کردار کی طرف رخ کر جاتی ہیں۔ 1985 میں ہنگری زبان میں ان کی پہلی کتاب Satanlango پر ہنگری کے ڈائریکٹر نے 1994 میں 7 گھنٹوں پر مشتمل فلم بنائی تھی۔ Krasznahorka نے پیرس ریویو سے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں ایک مکمل کتاب لکھنے کی کوششوں میں مشغول رہے ہیں۔
Site Admin | October 9, 2025 9:39 PM
ہنگری کے مصنف Laszlo Krasznahorkai کو ادب میں 2025 کا نوبل انعام دیا گیا ہے
 
		 
									 
									 
									 
									 
									