ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

ہندی فلم Twelth Fail نے 71 ویں قومی فلم ایوارڈس کے دوران بہترین فلم کا ایوارڈ جیتا ہے۔

ہندی فلم Twelth Fail نے 71 ویں قومی فلم ایوارڈس کے دوران بہترین فلم کا ایوارڈ جیتا ہے۔ کل شام  نئی دلّی میں انعامات کا اعلان کرتے ہوئے فیچر فلم زمرے کی جیوری کے چیئرمین آسوتوش گواریکر نے کہا کہ بولی اداکار  شاہ رُخ خان نے ایکشن فلم جوان میں اپنی اداکاری کے لیے اپنا پہلا قومی ایوارڈ جیتا ہے۔ شاہ رُخ خان نے وِکرانت ماسی کے ساتھ بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا ہے، جنہوں نے ہِٹ رہی فلم Twelth Fail میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ وہیں اداکارہ رانی مکھرجی کو جذباتی ڈرامے مسز چیٹرجی ورسز ناروے کے لیے بہترین اداکارہ چُنا گیا ہے۔

غیر فیچر فلم زمرے کی جیوری کے چیئرمین P Sheshadri نے کہا کہ سومیہ جیت گھوش دَستی دار کی ہدایت کاری والی فلم ’flowering man‘ نے بہترین غیر فیچر فلم ایوارڈ حاصل  کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیوش ٹھاکر کو بہترین ہدایت کاری کا ایوارڈ ملا ہے۔ جناب Sheshadri نے مزید کہا کہ  ’God Vulture اور ’Human‘ نے بہترین ڈاکومینٹری ایوارڈ جیتے ہیں۔

ہندی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی نے تفریح سے بھرپور بہترین مقبول فلم کا ایوارڈ جیتا ہے، جبکہ سَیم بہادر کو قومی، سماجی اور ماحولیاتی اقدار کو فروغ دینے پر بہترین فیچر فلم قرار دیا گیا ہے۔ تمل فلم Vaathi کے کام کے لیے G V پرکاش کمار کو بہترین میوزِک ڈائریکشن کا ایوارڈ ملا ہے۔ ہندی فلم جوان کے نغموں کے لیے شلپا راؤ کو اور تیلگو فلم Baby کے نغموں کے لیے PVN S روہت کو بہترین گلوکار کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ ملیالم فلم Pookalam کو بہترین ایڈیٹنگ کے لیے چُنا گیا ہے۔ مراٹھی فلم Naal 2 نے بچوں کی بہترین فلم، جبکہ The Kerala Story نے بہترین سنیماٹوگرافی ایوارڈ جیتا ہے۔ اُتپل دتّہ کو بہترین فلم تنقید نگار قرار دیا گیا ہے۔

مراٹھی فلم Naal 2 کو بچوں کی سال 2023 کی بہترین فلم قرار دیا گیا۔ فلم نے بہترین چائلڈ آرٹسٹ کا ایوارڈ بھی جیتا ہے، جو تریشا ٹھوسر، شرینواس کوکالے اور بھارگَو جگتاپ کو اُن کی جذباتی اداکاری کے لیے مشترکہ طور پر دیا گیا۔

آکاشوانی سے بات کرتے ہوئے ہدایت کار سُدھاکر ریڈّی یکّانتی نے قومی سطح پر اعتراف کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا۔ سُدھاکر ریڈّی نے کہا کہ یہ ایوارڈ، ملک بھر کے ناظرین کے ساتھ Naal 2 کی جذباتی گہرائی اور ثقافتی رشتے کی عکاسی کرتا ہے۔