January 13, 2026 2:25 PM

printer

ہندو آٹو رکشہ ڈرائیور، سمیر کمار داس کو اتوار کی شب بنگلہ دیش کے ضلع Feni کے Daganbhuiyan  اُپ ضلع میں بے رحمی سے قتل کردیا

ایک 28 سالہ ہندو آٹو رکشہ ڈرائیور، سمیر کمار داس کو اتوار کی شب بنگلہ دیش کے ضلع Feni کے Daganbhuiyan  اُپ ضلع میں حملہ آوروں نے بے رحمی سے قتل کردیا گیا اور جائے واردات سے اُس کی گاڑی لے کر فرار ہوگئے۔

پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق، سمیر کمار داس کو، جو سمیر چندر داس کے نام سے بھی جانے جاتے تھے، Daganbhuiyan اُپ ضلع ہیلتھ کمپلیکس کے قریب پیٹا گیا اور چھرا گھونپ دیا گیا۔ مقامی لوگوں نے گزشتہ روز تقریباً دو بجے رات کو جنوبی کریم پور مہوری باڑی کے قریب خون میں لت پت اُن کی لاش دیکھی اور اِس کی اطلاع پولیس کو دی۔

مقتول کے اہلِ خانہ نے بتایا کہ وہ کئی برسوں سے آٹو رکشہ چلا کر اپنے خاندان کی کفالت کر رہے تھے۔ جب وہ اتوار کی سہ پہر تک گھر واپس نہ آئے تو اہلِ خانہ نے تشویش کا اظہار کیا۔ خاندان نے واقعے کی مکمل تحقیقات اور فوری انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

Daganbhuiyan  اُپ ضلع تھانے کے انچارج آفیسر محمد فیض العظیم نے بتایا کہ تحقیقات جاری ہیں اور اِس واقعے میں ملوث افراد کی شناخت اور گرفتاری کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ پولیس یہ بھی جانچ کررہی ہے کہ آیا یہ قتل صرف ڈکیتی کی نیت سے کیا گیا یا اس کے پیچھے کوئی اور عوامل بھی کارفرما تھے، تاہم ابتدائی چھان بین سے ظاہر ہوتا ہے کہ قتل کا منصوبہ پہلے سے بنایا گیا تھا۔