ہندوستان ایروناٹکس لمٹیڈ نے بھارت میں SJ-100 شہری مسافر طیارہ بنانے کیلئے روس کی ایک سرکاری جوائنٹ اسٹاک کمپنی، یونائیٹیڈ ایئر کرافٹ کارپوریشن کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا کے ایک پوسٹ میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ملک کے شہری ہوا بازی کے شعبے کیلئے اہم پیش رفت کی ستائش کی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اڑان اسکیم کے تحت کم دوری کی کنیکٹیویٹی کیلئے SJ-100، ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ SJ-100، ملک میں تیار ہونے والا پہلا مسافر طیارہ ہوگا۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ طیارے کی مینوفیکچرنگ سے پرائیویٹ سیکٹر مستحکم ہوگا اور ہوا بازی کی صنعت میں بالواسطہ اور بلا واسطہ نوکریاں پیدا ہوں گی۔
Site Admin | October 28, 2025 9:38 PM
ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ نے بھارت میں SJ-100 مسافر طیارے کی تیاری کیلئے روس کی یونائٹیڈ ایئرکرافٹ کارپوریشن کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں