ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

 ہم آپریشن سندور کی کامیابی کا جشن منارہے ہیں تو ایسے میں قوم، بھارتی فوجیوں کی بہادری کو سلام کرتی ہے۔

 ہم آپریشن سندور کی کامیابی کا جشن منارہے ہیں تو ایسے میں قوم، بھارتی فوجیوں کی بہادری کو سلام کرتی ہے۔

مسلح افواج کو خراج تحسین کے طور پر، آکاشوانی نیوز ایک خصوصی سیریز پیش کررہا ہے۔ آج ہم پرم ویر چکر ایوارڈیافتہ میجر راماسوامی پرامیشورن کو یاد کرتے ہیں جنہوں نے سری لنکا میں آپریشن ’پون‘ کے دوران عظیم قربانی دی تھی۔

VC- Anupam

ممبئی میں پیدا ہوئے میجر راما سوامی پرامیشورن کو جنوری 1972 میں Mahar  ریجیمنٹ میں شارٹ سروس کمیشن دیاگیاتھا۔ بھارت-سری لنکا سمجھوتے کے تحت بھارت کی کئی فوجی یونٹس کو قانون اور امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے سری لنکا بھیجاگیاتھا۔ میجر راما سوامی پرامیشورن کی یونٹ Mahar کو بھی آپریشن ’پون‘ میں شرکت کیلئے سری لنکا بھیجاگیاتھا۔ 25 نومبر1987 کو میجر پرامیشورن دیر رات تلاشی کی کارروائی سے اپنے دستے کے ساتھ لوٹ رہے تھے کہ اچانک اُن کے دستے پر ملی ٹینٹس کے ایک گروپ نے گھات لگا کر حملہ کیا۔ زبردست حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے رامیشورن نے بہادری سے انہیں گھیرے میں لے لیا۔اس سے ملی ٹینٹس بھی پوری طرح حیران رہ گئے۔آمنے سامنے کی لڑائی میں ایک ملی ٹینٹ نے ان کے سینے میں گولی ماری لیکن اپنے بہت زیادہ زخم کی پروا نہ کرتے ہوئے میجر رامیشورن نے اس ملی ٹینٹ سے رائفل چھین لی اور اسے گولی مار کرہلاک کردیا۔ بری طرح زخمی ہونے کے باوجود میجر رامیشورن اپنے فوجیوں کو حکم دیتے رہے اور آخری سانس تک اپنے فوجیوں کو ہمت اور تحریک دیتے رہے۔ اس پوری کارروائی کے دوران پانچ ملی ٹینٹس مارے گئے اور اُن سے تین رائفلیں اور دو راکٹ لانچر ضبط کرلئے۔  میجر رامیشورن کو اُن کی انتہائی زبردست دلیری اور عظیم قربانی کیلئے پرم ویر چکر سے نوازا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں