ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 10, 2025 10:52 PM

printer

ہمسایہ ملک میں پُرتشدد جھڑپوں کے سبب بہار، اترپردیش اور اتراکھنڈ میں بھارت-نیپال سرحد پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے

اِس دوران ہمسایہ ملک میں پرتشدد جھڑپوں کے پیش نظر بہار، اترپردیش اور اتراکھنڈ میں بھارت-نیپال سرحد پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ بہار میں تجارتی چیک پوائنٹس اور داخلے کے دیگر مقامات پر خاص چوکسی برتی جا رہی ہے اور پولیس اور سشتر سیما بل سرحد کے آر پار نقل و حرکت پر قریبی نظر رکھ رہی ہیں۔ مدھوبنی کے پولیس سپرنٹنڈینٹ یوگیندر کمار نے کہا کہ سبھی سرحدی پولیس اسٹیشنوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ سینئر اہلکاروں کے ساتھ انھوں نے ذاتی طور پر علاقے کا معائنہ کیاہے۔

مغربی چمپارن کے پولیس سپرنٹنڈینٹ ڈاکٹر شوریہ سُمن نے کہا کہ سخت چوکسی برتی جا رہی ہے اور پولیس اور SSB، مشترکہ طور پر گشت کر رہی ہیں۔

نیپالی عہدیداران کی درخواست پر نیپال کے جَنک پور اور بھارت کے جَے نگر کے درمیان آئندہ نوٹس تک ریل خدمات معطل کر دی گئی ہیں۔ x

اتراکھنڈ کے نزدیک بھارت- نیپال سرحد پر بھی چوکسی  بڑھا دی گئی ہے۔ سرحدی علاقوں میں SSB اور پولیس کی جانب سے مشترکہ طور پر چیکنگ، گشت اور تلاش کارروائی انجام دی جا رہی ہے۔

اترپردیش حکومت نے پڑوسی ملک میں بڑھتے بحران کے  پیش نظر اُن سبھی اضلاع میں ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا ہے، جن کی سرحد نیپال سے متصل ہے۔