ہماچل کی پہاڑیوں میں لگاتار بارش اور ریاست کے کچھ علاقوں میں بادل پھٹنے کے حادثات کی وجہ سے پنجاب کے کئی علاقے پریشانیوں سے دو – چار ہیں۔ یہاں بیاس دریا میں پانی کی سطح میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
پیش ہے رپورٹ۔ VC – Rajesh Bali
کپورتھلا میں سلطان پور لودھی کے Mand علاقے میں 22 گاؤں پانی میں ڈوب گئے ہیں کیونکہ طغیانی پر آئے ہوئے بیاس دریا کا پانی عارضی باندھ کو توڑ کر باہر آگیا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے Mand کے، نشیبی علاقوں میں رہنے والے گاؤں کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سلطان پور لودھی میں قائم کئے گئے راحت مرکز میں منتقل ہوجائیں۔ یہاں خوراک، پانی، دواؤں اور دیگر ضروری اشیاء کا انتظام کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر امت کمار نے کہا کہ میڈیکل ٹیموں کو کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔ ضلع انتظامیہ لگاتار موقع پر قریبی نظر رکھ رہی ہے نیز یہاں متاثرہ علاقوں پر ڈرون کے ذریعے بھی نگرانی کی جارہی ہے۔ کنٹرول روم نمبر اِس طرح ہے: صفر ایک – آٹھ دو دو – دو تین ایک – نو نو صفر۔
راجیش بالی کی رپورٹ کے ساتھ اردو خبروں کیلئے میں…