ہماچل پردیش کے کچھ ضلعوں میں رُک رُک کر بارش ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ خراب موسم کے پیش نظر کلّو ضلع کے منالی سب ڈویژن اور Una ضلع کے Gagret اور Amb سب ڈویژنوں میں تمام تعلیمی اداروں کو آج بند کردیا گیا ہے۔ باندھوں میں پانی کی سطح بڑھنے کے سبب مسلسل پانی چھوڑا جارہا ہے اور لوگوں سے الرٹ رہنے کو کہا گیا ہے۔ کانگڑا ضلع کے Pong باندھ سے اب تک 65 ہزار 846 کیوسِک پانی چھوڑا گیا ہے۔ ریاست کے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے مرکز کی رپورٹ کے مطابق پوری ریاست میں بارش سے متعلق واقعات میں 276 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ اُدھر مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے تین قومی شاہراہوں سمیت 359 کو بند کردیا گیا ہے۔ ریاست میں 25 اگست تک Yellow الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
Site Admin | August 20, 2025 2:47 PM
ہماچل پردیش کے کچھ ضلعوں میں رُک رُک کر بارش ہونے کا سلسلہ جاری ہے