ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 25, 2025 10:13 PM

printer

ہماچل پردیش کے کُلّو ضلعے میں تین سے چار مقامات پر آج بادل پھٹنے کے واقعات پیش آئے

ہماچل پردیش کے کُلّو ضلعے میں تین سے چار مقامات پر آج بادل پھٹنے کے واقعات پیش آئے۔ جن میں خبر ہے کہ تین افراد بہہ گئے۔ اس کے علاوہ املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

منالی کے جیوا نالا علاقے اور Banjar خطے کے ہورنا گڑھ میں شدید بارش کے بعد آج دوپہر بادل پھٹنے کے واقعات پیش آئے۔ Sainj وادی کے Raila Bihal علاقے میں چار مکانات تباہ ہوگئے اور تین افراد اُس وقت جیوا نالا میں بہہ گئے جب وہ اپنے گھر کا سامان بچانے کی کوشش کررہے تھے۔ انتظامیہ نے لاپتہ افراد کیلئے تلاش کی ایک کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ موسمیات کے محکمے نے ریاست میں آئندہ تین سے چار دنوں کیلئے مانسون کے سرگرم رہنے کی پیش گوئی کی ہے اور کچھ علاقوں میں شدید بارش کیلئے Yellow الرٹ جاری کیا ہے۔X

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں