August 1, 2025 9:32 AM | HP Rainfall

printer

ہماچل پردیش کے مختلف حصوں میں مانسون کی بارش کا سلسلہ جاری ہے اور آئندہ دنوں میں بھی شدید بارش کا امکان ہے۔

ہماچل پردیش کے مختلف حصوں میں مانسون کی بارش کا سلسلہ جاری ہے اور آئندہ دنوں میں بھی شدید بارش کا امکان ہے۔ شملہ میں موسمیات کے مرکز کے مطابق ریاست میں  اس سال مانسون میں معمول سے 24 فیصد زیادہ بارش ہو چکی ہے۔

ہماچل پردیش کے بیشتر حصوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ 60 ملی میٹر بارش منڈی ضلعے کے Bijahi میں ریکارڈ کی گئی جبکہ کانگڑا ضلعے میں دھرمشالہ اور کُلّو ضلعے میں کوٹھی کے مقام پر پچاس۔پچاس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ ریاست میں چٹانوں کے ٹکڑے گرنے کی وجہ سے 291 سڑکوں کا راستہ بند ہے۔ اِس کے علاوہ 416 بجلی کے ٹرانسفارمر اور پینے کے پانی کی 219 لائنیں کام نہیں کر رہی ہیں۔ اِس مانسون سیزن میں ریاست کو سرکاری املاک میں اب تک ایک ہزار 662 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہو چکا ہے۔ شملہ کے موسمیات مرکز نے آج کانگڑا، کُلّو، منڈی، شملہ اور Sirmaur میں تیز بارش کے امکان کے مدِّ نظر یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔