January 10, 2026 9:33 AM | HP Bus Accident

printer

ہماچل پردیش کے سِرمور ضلعے میں ایک بس کھائی میں جا گری۔ اِس حادثے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔

ہماچل پردیش کے سرمور ضلعے کے ہری پور دھر کے قریب کَل ایک پرائیویٹ بس کے حادثے میں 14 افراد ہلاک اور کئی افراد زخمی ہوگئے۔ یہ بس سولن سے ہری پور دھر جارہی تھی۔

زخمیوں کو علاج کیلئے IGMC شملہ اسپتال لے جایا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سُکھوِندر سنگھ سکھو نے سِرمور ضلع انتظامیہ کو مہلوکین کے کنبوں کو ہر ممکن مدد اور زخمیوں کے بہتر سے بہتر علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو اور نائب صدر سی پی رادھا کرشنن اور وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اس حادثے کے مہلوکین کے تئیں دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے قومی راحت فنڈ سے مہلوکین کے لواحقین کو دو-دو لاکھ روپے اور زخمیوں میں سے ہر ایک کو 50 ہزار روپے کی مالی مدد دی جائے گی۔×

کَل دوپہر Sirmaur ضلعے میں، Haripurdhar کے نزدیک، سولن سے Haripurdhar جاتے ہوئے ایک پرائیویٹ بس گہری کھائی میں گرگئی۔ اِس حادثے میں 14 افراد کی جان چلی گئیں، جبکہ کئی افراد شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ بس پر کُل 66 مسافر سوار تھے۔ جیسے ہی اِس حادثے کی خبر ملی، مقامی باشندوں نے پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ ملکر بچاؤ اور راحت کی کارروائیاں فوراً شروع کردیں۔ زخمیوں کو قریب کے اسپتال میں داخل کرا دیا ہے، جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ مکیش اگنی ہوتری نے حادثے کے مقام کا دورہ کیا اور انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے مستعدی کے ساتھ کام کیا اور سبھی فوری اقدامات کیے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔