July 7, 2025 3:06 PM

printer

ہماچل پردیش کے بیشتر حصوں میں آج صبح تیز بارش کا زور کم ہونے سے لوگوں کو راحت ملی ہے۔

ہماچل پردیش کے بیشتر حصوں میں آج صبح تیز بارش کا زور کم ہونے سے لوگوں کو راحت ملی ہے۔ موسمیات محکمے نے آج بھی کئی خطوں میں شدید بارش کے امکان کے مدنظر یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ مانسون کی شدید بارش کی وجہ سے کئی دن سے زندگی کے معمولات میں رکاوٹ جاری رہنے کے بعد معمول کے حالات بحال کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ منڈی ضلع سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ وہاں 30 جون کی رات کو بادل پھٹنے کے کوئی 12 واقعات پیش آئے، جس سے 14 اموات ہوئیں۔ 31 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

اِس کے علاوہ سرکاری اور پرائیویٹ دونوں طرح کی املاک کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ منڈی اور دیگر متاثرہ خطوں میں بچاؤ اور امدادی کارروائی زور وشور سے جاری ہے۔ متاثرہ لوگوں تک امدادی سامان پہنچانے کیلئے بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر بھی استعمال کئے جارہے ہیں۔ اِس کے ساتھ ساتھ اُن 200 سے زیادہ سڑکوں پر بحالی کا کام جاری ہے، جو موٹرگاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے اب بھی بند ہیں۔ بجلی کے ٹرانسفارمر اور پینے کے پانی کی لائنوں میں رکاوٹ کو بھی جنگی پیمانے پر دور کرنے کا کام جاری ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔