ہماچل پردیش کے بہت سے حصوں سمیت راجدھانی شملہ میں رک رک کر لگاتار بارش ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے معمولاتِ زندگی متاثر ہوئی ہے۔ اب تک ریاست سے بادل پھٹنے کے 28، اچانک سیلاب آنے کے 53 اور مٹی کے تودے کھسکنے کے 47 واقعات کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں۔
محکمہئ موسمیات نے آج ریاست کے بہت سے حصوں میں شدید سے بہت شدید بارش کے پیشِ نظر اورینچ اور یَلو الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمے نے 9 اگست تک ریاست میں خراب موسم کی پیشگوئی کی ہے۔
لگاتار بارش کی وجہ سے ہماچل پردیش میں عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعات کے پیشِ نظر لاہول اسپتی ضلعے اور Chhatru کے نزدیک Gramphu-Batal قومی شاہراہ505 کو بند کردیا گیا ہے۔ 296 دیگر کنکٹوٹی سڑکوں تک رسائی ناممکن ہوگئی ہے۔ اِس کے علاوہ 134 بجلی کے ٹرانسفارمرس اور پینے کے پانی کی سپلائی کی 266 اسکیموں پر فی الحال کام کاج بند ہے۔ اِس دوران شملہ کے محکمہ موسمیات کے مرکز نے پونہ، بلاسپور اور حمیر پور ضلعوں میں شدید سے بہت شدید بارش کا الرٹ جاری کیاہے جبکہ کانگڑا، منڈی، سولن اور سِرمور ضلعوں میں آج شدید بارش کے لیے یَلوالرٹ جاری کیا ہے۔